مودی سرکار نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان میں قتل عام کروایا، برطانوی اخبار گارڈین کا دعویٰ

لندن (نیشنل ٹائمز) برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد مودی حکومت نے پاکستان میں قتل عام کے احکامات جاری کئے۔برطانوی اخبار گارڈین نے پاکستان اور بھارت کے انٹیلی جنس حکام کے اشتراک سے جاری کردہ دستاویزی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 2020 سے لے کر اب تک پاکستان میں 20افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ را نے خالصتان تحریک کے رہنماؤں کو بھی غیرملکی سرزمین پر نشانہ بنایا گیا ، پاکستانی تفتیش کار کے مطابق یہ ہلاکتیں ہندوستانی انٹیلی جنس کے سلیپر سیلز کے ذریعے کی گئیں، حملوں میں ملوث بھارت کے سلیپر سیلز متحدہ عرب امارات سے کام کر رہے تھے۔بھارتی انٹیلی جنس حکام نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے احکامات جاری کئے، بھارتی خفیہ ایجنسی را پر براہ راست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کا کنٹرول ہے اور قومی سلامتی کے مشیر کے علم میں لائے بغیر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔بھارتی انیٹلی جنس اہلکار کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر وزیر اعظم سے ہدایت لینے کے بعد احکامات جاری کرتے ہیں اور وزیراعظم کی منظوری کے بغیر کچھ نہیں کیا جاتا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر