عید الفطر قریب آتے ہی ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

جیکب آباد (نیشنل ٹائمز) عید الفطر قریب آتے ہی ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ، حکومتی ادارے خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق ابھی عیدالفطر میں ایک ہفتہرہ گیا ہے اور جیسے جیسے رمضان المبارک اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، کراچی سے اندرونی شہروں میں لوگ اپنوں میں عید منانے کے لیے روانہ ہونا شروع ہو رہے ہیں، اور جیکب آباد شہر سے مختلف افراد اپنے گھروں کو جا رہے ہیں، ایسے میں ذرائع کے مطابق گاڑی مالکان نے عید کے قریب آتے ہی کراچی تا جیکب آباد کرایوں میں روزانہ کی بنیاد پر 500 روپے اضافہ کرنا شروع کر دیا، جس سے دھاڑی دار اور متوسط طبقے کے ساتھ سرکاری آبائی علاقوں کو جانے والے شہری شدید پریشانی سے دوچار دکھائی دیتے ہیں، ان پردیسیوں کا کہنا ہے کہ ہر سال جب بھی عید منانے کے لیے وہ اپنے علاقوں میں جاتے ہیں تو کرایوں میں اس طرح ہوشربا اضافہ کر دیا جاتا ہے، کوئی بھی ان ٹرانسپورٹر حضرات کو پوچھنے والا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے حالیہ پیٹرول اور ڈیزل کے بڑھتے ہوئی قیمتوں کی مجبوری کے تحت کرایوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے علاوہ ازیں پولیس بھی انہیں دنوں میں بھاری بھاری چالان کرنا شروع کر دیتی ہے، اس لیے کرائے بڑھانے کے علاوہ اور کوئی گزارا نہیں. عو؛ م کا مطالبہ ہے حکومت سندھ اس سلسلے میں سخت اقدامات کرے تاکہ غریب عوام اپنے گھروں کو پہنچ سکے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر