سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنےکی منظور دی۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں میں بھی بھرتیوں پرپابندی کو ختم کرائیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے حوالے سے ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، منصوبے صاف پانی کی فراہمی اور واٹربورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتربنانےکے لیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ادا کرے گا جب کہ 40 فیصد اےآئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرےگی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ پرائمری اور جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول اساتذہ کی بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا، کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر