چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا سپریم کورٹ کو خط، ججز تعیناتی پر نظر انداز کرنے کا شکوہ

پشاور (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا۔دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے لکھا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں اقرباء پروری اور امتیازی سلوک ہو رہا ہے، ہم آپ کی توجہ اصول، میرٹ اور شفافیت کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی چار آسامیاں خالی ہیں۔

خط میں لکھا گیا بلوچستان کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا، چار ججز کی کمی میں صرف ایک جج کو اپنے صوبے سے تعینات کیا، جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی پر خوش ہوں لیکن میں سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہوں، میں سپریم جوڈیشل کونسل کا ممبر بھی ہوں۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خط میں مزید لکھا کہ اصولی طور میرا نام سپریم کورٹ کے ججز کے فہرست میں شامل ہونا چاہئے تھا، سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کو جلد پورا کرنا چاہئے تاکہ زیر التواء کیسز نمٹائے جا سکیں اور عوام کو سستا اور فوری انصاف مل سکے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ 31 سال سے بطور جج کام کر رہا ہوں، میں نے ہمیشہ عدلیہ کے وقار کے لئے کام کیا ہے، میرے نام کو سپریم کورٹ کے جج کے لئے زیر غور نہ لانے پر مجھے شدید تحفظات ہیں، قاضی فائز عیسیٰ نے خود عدلیہ میں اقرباء پروری اور امتیازی سلوک کے خلاف 2022ء میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھا تھا۔چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ میرے خط کا مقصد آپ کے فیصلے چیلنج کرنا نہیں بلکہ ادارے کے اندر شفافیت اور اصول پسندی اور یکساں مواقع یقینی بنانا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر