ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات اور پاؤڈر کا فرانزک کرایا جارہا ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات اورپاؤڈر کا فرانزک کرایا جارہا ہے، اس ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے کہ پیکٹ اسکین کیوں نہیں کئے گئے؟ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ 6 ججز کے معاملے کو کیسے لے کر چلتے ہیں، 6 ججز کے معاملے پر 29اپریل تک انتظار کرنا بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ججز کو خطوط ملنے کا معاملہ بڑا سنجیدگی سے دیکھا جارہا ہے،ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، اورپاؤڈر کا فرانزک کرایا جارہا ہے، کوئی بھی پیکٹ جب جج کے چیمبر تک پہنچتا ہے تو کورٹ کے باہر اسکینر نصب کئے گئے ہیں، جب اس طرح کے پیکٹ موصول ہوتے ہیں، تو اسکین کیوں نہیں کئے گئے؟ اس کی ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیئے ،تحقیقات کے بعد ساری چیز سامنے آئے گی کہ خطوط کس نے بھیجے اور کیوں بھیجے گئے؟
معاملے کی جس طرح سوشل میڈیا مہم چلائی گئی لگتا ہے کہ اس میں کچھ ایسے بھی عناصر شامل ہیں جو سنجیدہ نہیں،جسٹس تصدق جیلانی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، ججز معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانا یا نہیں یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ 6 ججز کے معاملے کو کیسے لے کر چلتے ہیں، 6 ججز کے معاملے پر 29اپریل تک انتظار کرنا بہتر ہوگا۔

وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ میری گزارش ہوگی اس پر جو بحث چھڑ گئی ہے، اس پر پرہیز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے تو ہمیں اس میں نہیں پڑنا،عدلیہ حکومت کو کوئی ذمہ داری دے گی تو ادا کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے معاملے کا پوچھا کس نے ہے؟ ان کا واسطہ کیا ہے؟بندیال کے دور میں فردواحد فیصلہ کرتا تھا کہ بنچ میں کون شامل ہوگا؟



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر