پی آئی اے کی کم از کم قیمت 30 ارب روپے مقرر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی آئی اے کی کم از کم قیمت 30 ارب روپے مقرر، نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی،پری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم کردی گئی ،لیڈ بولی دہندہ کی مالیت 8 ارب روپے ہونی لازم قرار۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نیلامی کیلیے بولی دہندہ کی مالیت کم از کم 30 ارب روپے ہونا قرار دی گئی ہے، پری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم ردی گئی۔ حکومت نے پی آئی اے کے 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلیے بولیاں طلب کی ہیں کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقرر کی گئی ۔

ذرائع نے مزیدب تایا کہ لیڈ بولی دہندہ کی مالیت 8 ارب روپے ہونی لازم قرار دی گئی ہے بولی لگانے والے کنسورشیم کو غیر ایئرلائن انٹرپرائز کے طور پر مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ظاہر کرنا ہوگی حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی غیرملکی ایئرلائن پاکستانی ایئرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔ فیصلوں کی منظوری وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت ہونے والی بورڈ میٹنگ میں دی گئی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر