غزہ میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی مالیت 18.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی: ورلڈ بینک

غزہ (نیشنل ٹائمز)ورلڈ بینک کی منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل۔حماس جنگ کے نتیجے میں غزہ کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ 18.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

ورلڈ بینک نے اپنے عبوری تخمینے میں بتایا ہے کہ غزہ انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت سال 2022 میں غزہ اور غرب اردن کی مجموعی معاشی پیداوار کے مساوی ہے۔

دوسری جانب اگرچہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر ہونے والے مذاکرات کا انجام نامعلوم ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے عناصر کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گی۔

تاہم تحریک کے ایک رہ نما عزت الرشق نے وضاحت کی کہ حماس نے محصورغزہ کی پٹی کے لوگوں کو امداد اور ریلیف پہنچانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں خاص طور پر ’اونروا‘ کی موجودگی کا مطالبہ کیا۔

جنگ بندی پر سمجھوتے تک پہنچنے کی صورت میں انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسے ممالک کی ضرورت ہے جو اس کی ضمانت دیں اور اس کے لیے اسرائیل کے عزم کی ضمانت دیں کہ وہ جنگ بندی کی پاسداری کرے گا نہ کہ اس کی نگرانی کے لیے اپنے اہلکاروں کا تقرر کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر کسی بھی غیر فلسطینی گروپ کی موجودگی کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یہ اطلاع دی گئی تھی کہ غزہ میں وزارت داخلہ نے مغربی کنارے میں فلسطینی انٹیلی جنس سروس سے وابستہ ایک سکیورٹی فورس کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

ایک سرکاری فلسطینی ذریعے نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیورٹی اہلکاروں کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر