پاکستان ایران کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے مبارکباد کے پیغام اور ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کیا،کہاپاکستان ایران کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے تجارت، توانائی تعاون، سڑک اور ریل رابطے، ثقافتی تبادلے، انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون پر زوردیا،وزیراعظم کی جانب سے سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔

وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے معاملے پر ایران کی حمایت کو سراہا،ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،ایرانی سفیر نے وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا،ایرانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کیا،انہوں نے ایران کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر