ہور(یاسر خبیب / خصوصی رپورٹ) صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین پنجاب اسمبلی اور سینیٹ کے امیدواران نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف صاحبہ سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب ، سینیٹر پرویز رشید ، صوبائی وزراء محترمہ مریم اورنگ زیب اور چودھری شافع حسین، ایم پی اے خالد ججہ ، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید ، اصغر گھرال، مدد علی شاہ، چودھری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمی سعید، سیدہ ثمرین ، پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن ،ملک واصف مظہر، محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ، قاضی احمد سعید، سردار حبیب الرحمن خان، ریئس نبیل احمد، میاں علمدار عباس شاہ قریشی، شازیہ عابد، نیلم جبار چودھری، نرگس فیض ، فائزہ ملک ، رابعہ نذیر ، معاون خصوصی ذی شان ملک اور دیگرنے ملاقات کی۔ملاقات میں ارکان صوبائی اسمبلی نے عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ارکان صوبائی اسمبلی نے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے بعض تجاویز پر فوری عمل در آمد کے احکام جاری کیے ۔
ارکان اسمبلی نے نگہبان رمضان پیکیج کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کو مبارک باد پیش کی جبکہ “ستھرا پنجاب” اور دیگر منصوبوں کو سراہا اور ان پر عمل درآمد کی رفتار بڑھانے کی درخواست بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب بھر میں 600 سڑکوں کی تعمیر و مرمت، 5 ایکسپریس ویز اور 3 موٹر ویز بنائیں گے۔اس کے علاوہ صوبہ بھر میں 100 فی صد مفت ادویات کی فراہمی جلد شروع کر دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دیہات اور دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کیلئے موبائل ہسپتال اور کلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو 6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ پنجاب بھر میں فراہمی اور نکاسی آب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔
ان شاء اللّٰہ ، آئندہ 3 ماہ میں پنجاب کے 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ 36 اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لا رہے ہیںاورطلباء کو 20 ہزار موٹر بائیکس دی جا رہی ہیں۔ ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دی جائیں گی۔ان شاء اللّٰہ ، پنجاب میں کم آمدن والے افراد ایک لاکھ گھر تعمیر کر کے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سےوفاقی و صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کی ملاقات، عوامی مسائل اور ضروریات پر گفتگو



