حکومت پنجاب کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس بنانےکا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دے دی۔ ٹاسک فورس میں پولیس، مجسٹریٹ، انٹیلی جنس، ریکوری، ڈی آفس، پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ 600 سے زائد سپیشل پولیس فورسز کی ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں شامل ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا اور لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی مفصل رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بجلی چوری کے مقدمات میں مضبوط اور موثر پراسیکیویشن کی ہدایت کی گئی، بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لئے قوانین میں ترمیم کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

سینیٹر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اور دیگر حکام موجود تھے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا اور ڈویلپمنٹ کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات نوٹ کیں اور قابل عمل تجاویز پرعملدر آمد کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی۔ ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس کو سراہا جس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، مل کر چلیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔ صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔دیہات اوردوردراز علاقوں میں علاج کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں فراہمی اور نکاسی آب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں آئندہ 3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔ طلباء کو 20 ہزار موٹر بائیکس دی جا رہی ہیں، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دی جائیں گی۔ پنجاب میں ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔
ارکان اسمبلی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو یقین دلایا کہ کہ پنجاب میں بہتری لانے کی کوشش میں ہمقدم ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات قابل تحسین ہیں،کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ خواتین ایم پی ایز نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی وزیر اعلیٰ بننا ہر خاتون کا اعزاز ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں ٹکٹ ہولڈر سعود مجید،ایم پی اے خالد ججہ شامل تھے۔
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید اصغر گھرال، مدد علی شاہ، چوہدری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمی سعید،سیدہ ثمرین تاج نے ملاقات کی۔ سید علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن، ملک واصف مظہر، محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ، قاضی احمد سید،سردار حبیب الرحمن خان، ریئس نبیل احمد،میاں علمدار عباس قریشی،شازیہ عابد، نیلم جبار چوہدری، نرگس فائزہ ملک رابعہ نذیر اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔ محمد اور رنگ زیب،پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر