لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے آئی پی پی کے عون چودھری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عون چودھری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نےاستفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے؟وکیل درخواستگزار نے کہکہ ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا،عدالت نے مزید استفسار کیا آپ الیکشن ٹریبونل کیوں نہیں گئے، وکیل درخواستگزار نے کہاکہ یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کا نہیں ہے ،رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنا چاہئے۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔



