سینیٹ کی 30 نشستوں پر 6 سال کیلئے ارکان کا انتخاب آج ہوگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی 30 نشستوں پر 6 سال کیلئے ارکان کا انتخاب آج ہوگا جبکہ ایوان بالا کے انتخاب میں 59 امیدوار میدان میں ہیں۔ایوان بالا میں سینیٹرز کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

بیلٹ پیپرز
سینیٹ انتخابات کے لیے چار مختلف رنگوں میں بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ، جنرل نشستوں کے لیے سفید پیپرز، ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے سبز بیلٹ پیپر ہیں جبکہ خواتین کی نشستوں کے لیے گلابی اور اقلیتی نشستوں پیلے رنگ کے بیلٹ پیپرز استعمال ہوں گے۔

بلوچستان اسمبلی
بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی سے 7 جنرل نشستوں پر بھی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کی نشستیں
آج ہونے والے انتخاب میں اسلام اباد سے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشست پر 2، 2 امیدوار مد مقابل ہیں۔

اسلام آباد کی ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک جنرل نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ نواز کےاسحاق ڈار اور سنی اتحاد کونسل کے راجہ انصر مد مقابل ہوں گے جبکہ جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے محمود الحسن اور سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ میں مقابلہ ہوگا۔

پنجاب کی نشستیں
پنجاب سے خواتین کی نشستوں پر4، ٹیکنوکریٹ اور علماء کی نشست پر3 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار مدمقابل ہیں۔

سندھ کی نشستیں
سندھ سے جنرل نشستوں پر 11 ، خواتین نشست پر 3 ، ٹیکنوکریٹ پر 4 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کے پی کی نشستیں
خیبر پختونخوا سے جنرل نشستوں پر 16، خواتین نشست پر 4 ،علماء اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہوں گے۔خیبر پختونخوا سے جنرل نشستوں پر 16، خواتین نشست پر 4 ،علماء اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر