بھارت کا مسائل کے حل میں رویہ بہتر نظر آیا تو تعلقات بڑھ سکتے ہیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا مسائل کے حل میں رویہ بہتر نظر آیا تو تعلقات بڑھ سکتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ بھارتی الیکشن کے بعد تعلقات کی راہیں کھل جائیں، پاک افغان بارڈر کو بھی عالمی بارڈر جیسا ہونا چاہیئے، لوگ ویزہ لے کر پاکستان آئیں اور کاروبار کریں۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان کا سامان بھارت بھیجنے کی اجازت دی، ہم نے افغانستان کیلئے جنگیں لڑیں اور قربانیاں دیں، پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا منبہ افغانستان میں ہے، جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کی پناگاہیں ختم نہیں کرے گا اور سہولتکاری نہیں چھوڑے گا، تب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا، میں خود وفد لے کر افغانستان گیا تھا، افغان حکومت سے درخواست کی کہ آپ پر ہمسایہ ہونے کے ناطے فرض ہے دہشتگردی کو روکیں۔

افغانستان کی طرف سے دیاجانے والا حل قابل عمل نہیں تھا، افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویہ سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشن محدود ہورہے ہیں، جس طرح ساری دنیا میں بارڈر ہیں، پاک افغان بارڈر کو بھی ویسے ہی ہونا چاہیئے، لوگ ویزہ لے کر پاکستان آئیں اور کاروبار کریں۔ فری کھاتے جو لوگ بارڈر کراس کرتے ہیں ان میں دہشتگرد بھی ہوتے ہیں، بارڈر کی جو بین الاقوامی حیثیت ہوتی ہے اس کا حترام نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ چینی ٹیم پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات میں چینی ٹیم بھی شامل ہے کچھ لیڈز ملی ہیں، پاک چین ٹیمیں مل کر اس دہشتگردی کا سراغ ڈھونڈیں گی، آنے والے دنوں میں اس دہشتگردی کا سدباب میں بھی کریں گے۔ وزیردفاع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے ہم اہداف بھی پورے کررہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں ایک ڈیڑھ سال لگے گا، 2700ارب ٹیکس کے کیسز زیرالتواء ہیں، ٹیکس بجلی گیس میں ہزاروں ارب روپے کی چوری ہورہی ہے، یہ چیزیں درست کریں گے تو عوام کو ریلیف ملے گا، آئندہ 6 ماہ میں ہمارے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران سے گیس نہ لینے کا ہمیں متبادل بتائے، ہم عالمی مارکیٹ سے مہنگی ایل پی جی خریدتے ہیں، اگر کوئی ہمسایہ اچھے نرخوں پر گیس دیتا ہے تو فائدہ اٹھانا ہمارا حق ہے، امریکا کو ہماری معاشی صورتحال سمجھنا ہوگی۔ بھارت کے ساتھ مسائل کے حل میں بہتر رویہ نظر آئے تو تعلقات بڑھ سکتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ بھارتی الیکشن کے بعد تعلقات کی راہیں کھلیں گی۔
مزید برآں ایکس پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ کاش ھمارے معز ز جج صاحبان کے ضمیر اسوقت بھی جاگتے جب چند مقتدر اصحاب کے پروگرام کے مطابق نواز شریف کو اقتدار سے علیحدہ کیا گیا اور مرضی کا تحفہ قوم کو عطا کیا گیا۔ سپریم کورٹ کو کینگرو کورٹ بنایا گیا اور نواز شریف کے آئین و قانونی حقوق اور اقتدار چھین لیا گیااور اسی واردات کی تکمیل کے لئے شوکت صدیقی صاحب کو بلی چڑھا دیا گیا۔ کیا یہ selective sense of justice and equity نہیں ھے۔ سیاستدان تو مفاد پرستی اور سہولت کے تابع فیصلے تو کرتے ھیں۔ مگر جب عادل مصلحتوں کا شکار ھو جائیں اور سیاستدانوں کی رضاکارانہ سہولت کار ی کریں تو پھر ریاست لاوارث ھوجاتی ھے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر