جماعت اسلامی اسلام آباد کا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سینٹ سے ریٹائرمنٹ پر مجلس تحسین کا اہتمام

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سینٹ آف پاکستان سے ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں مجلس تحسین کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی ا سمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا ، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری سمیت ڈاکٹرز، انجینئر ز، وکلا ءعلماءطلبہ ،صحا فیوں ، بیو روکریٹس سمیت مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے شر کت کی ، اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی نے ہمیشہ پارلیمان کے اندر بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کیا اور عوامی مسائل،امت مسلمہ کو ردپیش چیلنجزاور ملک میں قانون کی بالا دستی کے لیے پارلیمنٹ کے فورم پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا، مشتاق احمد خان نے نے بھی اپنے چھے سالہ دور میں بہترین پارلمنٹیرین ہو نے کا ثبوت دیا ہے ،اور بطور سینیٹر اپنا حق ادا کیا ہے ، اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے مشتاق احمد خان نے کہا وسائل سے مالا مال ملک بُری طر ز حکمرانی کے باعث مسائل کے دلدل میں پھنس چکا ہے ، پاکستان کے مسائل کا حل پاکستان کے اندر ہی مو جو د ہے ،بیرون ملک سے آکر کو ئی بھی اس ملک کو ٹھیک نہیں کر سکتا چایءوہ امر یکہ ، ورلڈ بنک یا آیہ ایم ایف ہی کیوں نہ ہو ،انھوں نے کہا میں نے بطور ممبر سینیٹ آف پاکستان کو شش کی ہے کہ ملک میں سول سپر میسی ، عوام کے حقوق کا تحفظ اور اُمت مسلمہ کے حو الے سے آواز بلند کی جا ئے ، ملک میں سول سپر میسی قائم کیے بغیر کشمکش ختم نہیں کی جا سکتی ہے اور ہم اپنے اصل مسائل پر تو جہ نہیں دے سکتے ہیں ، ہمیں ایک دفعہ بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کرنا ہو گا ، ہمارے ملک میں آئین میں کچھ درج ہے جبکہ عمل اس کے بر عکس ہو رہا ہوتا ہے ، انھوں نے کہا پاکستان کی معیشت انتہائی مشکلات کا شکار ہے اور اب یہ ہماری سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے ، پاکستان کی عوام اس وقت مہنگائی کی وجہ سے انتہائی تکلیف میں ہیں ، آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستانی عوام پر مزید بو جھ پڑے گا ، ملک کی معیشت کے لیے اسٹبلیشمنٹ ، عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہو لڈرز کو ایک واضع روڈ میپ بنانا پرے گا اس کے بغیر ملک کے مسائل کو ئی ایک جماعت یا حکومت حل نہیں کر سکتی ہے ۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر