“ایسٹر کا تہوار” پاپائے روم کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویٹیکن سٹی(نیشنل ٹائمز)کیتھولک برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں انسانی امداد اور فوری جنگ بندی کی ضمانت دینے پر زور دیا۔ ایسٹر کے موقع پر جب عیسائیت میں یسوع مسیح کے آسمان پر زندہ اٹھائے جانے کا جشن منایا جاتا ہے، پوپ نے ویٹیکن کے مشہور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایسٹر کی تقریب کا انعقاد کیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں 22 مارچ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد وسیع حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد ہونے والے اجتماع کے بعد پوپ نے چوک میں جمع ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

اس کے بعد پوپ فرانسس نے اپنی روایتی تقریر کی کہ جس میں انہوں نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے لاج سے عالمی معاملات پر اپنا ایسٹر پیغام پہنچایا۔ یہ کہتے ہوئے کہ میرے خیالات دنیا میں جاری کئی تنازعات کے متاثرین کے ساتھ ہیں، پوپ نے خواہش ظاہر کی کہ ایسٹر کا جذبہ خطے کے مصیبت زدہ لوگوں کے لیے امن لائے گا۔ پوپ فرانسس نے بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ میں روس اور یوکرین کے درمیان تمام قیدیوں کے عمومی تبادلے کی امید کرتا ہوں۔ کیتھولک کے روحانی پیشوا نے غزہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر غزہ میں انسانی امداد تک رسائی کی ضمانت کے لیے مطالبہ کرتا ہوں، میں ایک بار پھر 7 اکتوبر کو اغوا کیے گئے مغویوں کی فوری رہائی اور غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ میں مغربی بلقان کے لیے ایک خاص سوچ کا اظہار کرتا ہوں، جہاں یورپی منصوبے میں انضمام کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں نسلی، ثقافتی اور فرقہ وارانہ اختلافات تقسیم کا باعث نہیں بننا چاہیے اس کے برعکس وہ پوری دنیا کے لیے دولت کا ذریعہ بننا چاہیے۔ پوپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر بھی بات کی۔ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں تاکہ وہ بین الاقوامی برادری کی حمایت سے بات چیت جاری رکھ سکیں، بے گھر ہونے والوں کی مدد کر سکیں، مختلف فرقوں کی عبادت گاہوں کا احترام کر سکیں اور جلد از جلد ایک حتمی امن معاہدے تک پہنچ سکیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر