فیصل ایدھی کا پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے طلبا کی مالی امداد کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے طلبا کی 6 ماہ تک مالی امداد کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے طلبا نے کراچی میں ایدھی سینٹر کا دورہ کیا۔

اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غزہ کے تقریباً 70 کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں زیر تعلیم طلبہ کی 6 ماہ تک مالی امداد ہم کریں گے۔

سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ان طلبا سے کہا کہ سب سے پہلے آپ فلسطینیوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، جو بھی آپ سب کے ساتھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ایک نسل کشی ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، آپ لوگوں سے ملکر خوشی ہوئی۔ خوشی ہے کہ کچھ تعلیمی اداروں نے آپ کی فیس معاف کی ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر