ہرنائی میں گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی کے قریب دھماکہ، 1 اہلکار شہید، 14 زخمی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں گیس کمپنی کی سکیورٹی پر تعینات گاڑی کے قریب دھماکے میں 1 اہلکار شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرنائی میں گیس کمپنی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے ذریعے دھماکہ کیا گیا، اس دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 14 زخمی ہو گئے، دھماکے سے زخمی ہونے والے متعدد افرار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، دھماکے کے فوری بعد زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مزید نفری، سیکورٹی فورسز اور لیویز فورس جائے واقع کی جانب روانہ ہو گئی۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہرنائی دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ وار ہے، بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز متحد ہوکر امن دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں، دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ میں فتح امن کی ہوگی، معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جائیں گی۔

چند روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایئرپورٹ اور نیول ایئر بیس پر نامعلوم افراد کے اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا، اس دوران تربت میں نیول ائیر بیس پر حملہ کرکے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی گئی، حملہ آوروں نے پہلے نیول بیس کے مین گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، بعد میں پولیس اور فورسز کی بڑی تعداد نیول بیس کے قریب پہنچی اور پورے علاقے کو قبضے میں لے لیا، اس دوران حملہ کرنے والوں کو جوابی کارروائی میں مار دیا گیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کردیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 سے 6 مبینہ حملہ آوروں نے ایئرپورٹ کے شمالی جانب سے نیول بیس میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کو اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، اس دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید فائرنگ اور 10 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بتایا گیا کہ ضلع کیچ ایران سے متصل علاقہ ہے اور اس کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں پاک بحریہ کا دوسرا بڑا ایئر بیس بھی ایئرپورٹ کی چاردیواری کے اندر واقع ہے، جس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ نے قبول کرلی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر