عمرکوٹ میں نیا شراب خانہ کھلنے پر نجی سکولوں کے طلبا کا احتجاج

عمرکوٹ (نیشنل ٹائمز) عمرکوٹ میں رمضان المبارک میں نئے شراب خانہ کھلنے کے معاملہ پرسکولوں کے طلبہ بھی احتجاج کرتے ہوئے میدان میں آگئے۔
احتجاجی مظاہرے سے مادو لال ،ثناءاللہ ودیگر طالب علم رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراب خانے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہے ہیں، ہمیں شراب خانوں کی نہیں، تعلیم، صحت، روزگار چاہئے،آج عمرکوٹ کے مختلف پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ نے رمضان المبارک میں نئے شراب خانہ کھلنے اور عمرکوٹ میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کےخلاف پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے طالب علم رہنما ثناءاللہ ،جلال کمار،مادو لال نے کہا کہ شراب نوشی ایک لعنت ہے شراب ہندو مذہب سمیت تمام مذاہب میں حرام ہے ، طلبہ کاکہناتھاکہ عمرکوٹ میں دو شراب خانے پہلے ہی ناسور بنے ہوئے ہیں اب تیسرے نئے شراب خانہ کی کیاضرورت ہے جو رمضان المبارک میں نیا شراب خانہ کھولنے کی تیاری ہورہی ہے طلبہ کاکہنا تھا کہ ہمیں شراب خانوں کی نہیں تعلیم صحت روزگار اور صحت مند معاشرے کی ضرورت ہے ۔
ضلع انتظامیہ، محکمہ ایکسائز اورپولیس عوام کی جذبات اور احساسات سے نہ کھیلیں، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد یوسف سیمجو کاکہنا تھا کہ شراب خانہ کھولنے سے باز رہاجائے بعدازاں طلبہ پرامن احتجاج ریکارڈ کراکر منتشر ہوگئے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر