پنجاب حکومت کا بجلی چوری، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیا۔مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے اہداف کا تعین اور ایک ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں اور شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، بجلی چور، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے۔

اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے، سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کے لیے قانون سازی کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بجلی چوری پہلے ہی قابل دست اندازی جرم ہے، گرفتاریاں اور فوری سزائیں دی جائیں، بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر