بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو نے ٹویٹر پرپہلا پیغام جاری کر دیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)اپنے والد آصف علی زرداری کے حلقے سے بلا مقابلہ کامیاب ہونے والی آصفہ بھٹو نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں آصف بھٹو کا کہناتھا کہ’شہید بینظیر آباد-1 کے حلقے این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر شکرگزار ہوں، میں عہد کرتی ہوں کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے تمام حلقوں کی پوری لگن اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کروں گی۔

آصفہ بھٹو نے مزید لکھا کہ حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے لیکر حتمی نتائج سامنے آنے تک اپنے حلقے کے عوام، پیپلز پارٹی کے کارکنان، جیالوں، میڈیا وکرز اور پریس کی موجودگی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے آصف زرداری کامیاب ہوئے تھے تاہم صدر مملکت منتخب ہونے کے بعد ان کی نشست خالی ہوئی تھی۔آصف زرداری کی خالی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ نشست کے لیے آصفہ بھٹو سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔آر او شیر علی جمالی کے مطابق کہ 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے جبکہ باقی 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے لیے تھے جس کے بعد آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نواب شاہ کی اس نشست کو بھٹو خاندان کی آبائی نشست سمجھا جاتا ہے۔آصف علی زرداری اس نشست پر دو مرتبہ کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ ان سے قریبی نسبت رکھنے والے ان کے اہل خاندان بھی ماضی میں اس نشست پر کامیاب ہوچکے ہیں۔اب آصفہ بھٹو بھی اسی نشست سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر