عیدالفطر کے موقع پر ملازمین کو لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر ملازمین کو لمبی چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بار محکمہ موسمیات کی جانب سے رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے درست ہونے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل بروزبدھ کو ہوگی اور پاکستان میں عید سے ایک روز قبل تعطیلات کا آغاز ہو جاتا ہے، جس کے تحت 9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ہوسکتی اور ممکنہ طور پر 9 اپریل سے 12 اپریل تک 4 دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے لیکن اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے جس سے ان چھٹیوں کی تعداد 6 ہو جائے گی، تاہم چھٹیوں کے بارے میں حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
یہاں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اکثر سرکاری ملازمین 6 اپریل بروز ہفتہ سے ہی چھٹیوں پر چلے جائیں گے اور اس طرح سے اس بار عیدالفطر پر زیادہ تر ملازمین 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے کیوں کہ 6 اپریل کو ہفتے کے دن سرکاری چھٹی ہوتی ہے، اسی طرح اتوار کی بھی ہفتہ وار تعطیل ہے تو یوں اکثر ملازمین صرف ایک یا دو دن کی چھٹی لینے سے 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جب کہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ عید الفطر کس تاریخ کو ہوگ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔
مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا، اگر شوال کا چاند 29 کا ہوا تو پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ اسی حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل 2024ء کو مکمل سورج گرہن کے واقع ہونے کے ساتھ موافق ہوگی، آدھی رات سے پہلے چاند کے ظاہر ہونے کا مطلب یہ ہے یہ اسلامی دنیا کے بیشتر حصوں میں اگلے دن غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر