فلسطین کے حق میں احتجاج کرنیوالے مظاہرین کا میر پور آزاد کشمیر میں کے ایف سی برانچ پر دھاوا، ریسٹورنٹ میں آگ لگا دی

میرپور (نیشنل ٹائمز) آزاد‌ کشمیر کے شہر میرپور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے میں کے ایف سی کی برانچ کے باہر سینکڑوں مظاہرین مشتمل ہو گئے جس کے نتیجے میں سرکاری افسر سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور غیر انسانی رویے کے خلاف کشمیر کے شہر میرپور میں احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین کوٹلی روڈ پر موجود مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ چین کے ایف سی کے باہر مشتعل ہو گئے۔
مشتمل مظاہرین نے ریسٹورنٹ کی عمارت پر شدید پتھراؤ کیا ہے۔مشتمل مظاہرین عمارت کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔

بعدازاں مظاہرین نے ریسٹورنٹ میں آگ بھی لگائی، پولیس کے مطابق پتھراؤ کے دوران اے ڈی سی جی یاسر محمود اور پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے مشتمل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مشتمل مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر