انسداد سمگلنگ اجلاس: کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی سرگرمیوں اور سمگلنگ کے خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔اجلاس میں کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی،اجلاس کا ایجنڈا “غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف اقدامات” تھا۔

شرکاء کو جرائم پیشہ مافیاز، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے خلاف کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں سمگلروں، ذخیرہ اندوزوں اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا جنہوں نے معاشی رفتار کو متاثر کیا،شرکا نے ایسی کاروائیوں کی اہمیت، ان کے معیشت اور عوامی بہبود پراثرات کو سراہا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اینٹی پاور تھیفٹ پالیسی، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جدید خطوط پر ری سٹرکچرنگ، بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

آرمی چیف نے ملک کی معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام سٹیک ہولڈرز غیر قانونی سرگرمیوں اور مافیاز کے خلاف مختلف اقدامات کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر