صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر آواز بلند کرے گا، فلسطینی عوام بہادر ہیں، اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد کر رہے ہیں۔

صدر آصف زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے مظالم اور دہشتگردی پر روشنی ڈالی۔

آصف زرداری نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، عالمی برادری غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کیلئے کوششیں کرے، پاکستان فلسطینی عوام کیلئے خوراک، ادویات سمیت مزید امدادی سامان بھیجے گا۔

فلسطینی سفیر نےتعلیم کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ50ہزار سے زائد فلسطینی پاکستان کے تعلیمی اداروں سے مختلف شعبوں میں گریجویشن کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر