نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی

لاہور ( نیشنل ٹائمز) نیلم جہلم پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی ہے، گزشتہ روز پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی، پراجیکٹ اب تک 19ارب 56 کروڑ 20 لاکھ یونٹ سستی بجلی مہیا کرچکا ہے، یہ بجلی سحر و افطار میں صفر لوڈیشڈنگ کیلئے نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے گزشتہ روز اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی ۔

ٹیل ریس ٹنل کے معائنہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع کی تھی ۔پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے ،جو ماہِ رمضان میں دِن کے مختلف اوقات خصوصاًسحر اور افطار کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے ۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ لو فلو سیزن کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سٹیشن کے آپریشن کو گزشتہ سال بحالی کی گئی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے 10 جنوری کو بند کیا گیا تھا ، جس کے بعد ٹیل ریس ٹنل کی تفصیلی انسپکشن کی گئی۔
بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے بھی ٹیل ریس ٹنل کا معائنہ کیا۔
969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم اپنی نوعیت کا منفرد پن بجلی منصوبہ ہے ، جس کا 90 فیصد حصہ زیر ِ زمین تعمیر کیا گیا ہے ۔ آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر 2018 میں مکمل کئے گئے اِس منصوبے کے اہم حصوں میں نوسیری کے مقام پر تعمیر کیا گیا ڈیم ،52 کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین واٹر وے سسٹم اور چھتر کلاس کے مقام پر زیر زمین پاور ہاؤس شامل ہیں ۔
پاور ہاؤس میں چار پیداواری یونٹ نصب ہیں جن میں ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کی سالانہ اوسطاً پیداوار تقریباً 4ارب 60 کروڑ یونٹ ہے اور یہ پراجیکٹ اب تک نیشنل گرڈ کو 19ارب 56 کروڑ 20 لاکھ یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کر چکا ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ پاکستان میں بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر