مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں

لاڑکانہ (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں، آصفہ بھٹو شہید بے نظیر آباد این اے 207سے بلامقابلہ منتخب ہوئیں ،آصفہ بھٹو کے مدمقابل 3 انتخابی امیدوارکھڑے تھے تینوں امیدوار الیکشن لڑنے سے دست بردار ہوگئے۔ جس کے باعث آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے 2 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے قومی اسمبلی کے 6 ، پنجاب اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا کے 2 ، بلوچستان اسمبلی کے 2 اور سندھ اسمبلی کے ایک حلقہ کے ایسے ووٹرز جو مسلح افواج پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یا ایسے سرکاری ملازمین جو ذمہ داریوں کی ادائیگی کی وجہ سے پولنگ سٹیشنوں پر جاکر ووٹ نہیں ڈال سکتے یا جیلوں میں قید ہیں یا الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ایسے افراد جو جسمانی طور پر معذور ہوں اور ان کے پاس قومی شناختی کارڈ ہو ان سے کہا گیا کہ وہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے درخواستیں 2 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 80 دادو سے پیپلز پارٹی کے زبیر جونیجو ضمنی انتخاب میں بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ریٹرننگ افسر نے زبیر جونیجو کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نشستوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔ پی ایس 80 دادو کی نشست پیپلز پارٹی کے عزیز جونیجو کے انتقال سے خالی ہوئی تھی



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر