پیپلزپارٹی نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے اور خود انحصاری و خود کفالت حصول کیلئے قابل عمل تجاویز دے دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے اور خود انحصاری و خود کفالت حصول کیلئے قابل عمل تجاویز دے دی ہیں۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری نے تجویز کیا ہے کہ بدحال معیشت کی بحالی کیلئے قلیل المدتی قابل عمل اقدامات اٹھاتے ہوئے آئی ایم ایف سے آخری بار رجوع کیا جائے تمام سٹیک ہولڈرز ون پوائنٹ ایجنڈا بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل پر یکجا ہوں حکومتی سرکاری ریاستی عدالتی زمہ داران ادارہ جاتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی لاکر قومی خزانے پر بوجھ کم کریں وفاقی اور صوبائی سطح پر اضافی وزارتوں کو ختم کیا جائے سرکاری نیم سرکاری غیر منافع بخش اداروں کو پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے زریعے فعال بنایا جائے نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ قرض امداد اور ادھار سے حکومتیں نہیں چلتیں اشرافیہ کے لئے ہر قسم کے ریلیف ختم کرکے عوام الناس کی تکالیف کا سد باب کیا جائے ہاوسنگ فارن کرنسی سٹاک ایکسچینج ٹرانسپورٹ صنعتی کاروباری تجارتی شعبہ دستاویزی ٹیکس ادائیگی دائرہ کار میں لایا جائے ۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی رہائشی تجارتی منتقلی جائیدادوں کی سرکاری فیسیں قومی خزانے میں وصول کی جائیں نیر بخآری نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کیوجہ اشیاء خوردو نوش عوام الناس کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں۔افسوس ناک امر ہے وطن کے نام پر شہرت عزت دولت کمانے والے ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں نیر بخآری نے کہا ہے کہ۔شہریوں کو بلا تفریق و بلاامتیاز آئینی انسانی معاشی حقوق فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے.



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر