اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے، حماس

غزہ(نیشنل ٹائمز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےکہا ہےکہ اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی۔

حماس کا کہنا ہےکہ ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، غزہ پٹی میں حملوں کی مکمل روک تھام اور اسرائیلی فورسز کا انخلا اہم شرائط ہیں۔

حماس کا کہنا ہےکہ شمالی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی مذاکرات کی اہم شرط ہے۔

دوسری جانب قطر میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات جاری ہیں۔ قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کی ٹائم لائنز کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں تاہم پرامید ہیں۔

خیال رہےکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد کے بعد بھی غزہ میں اسرائیل کے حملے مسلسل جاری ہیں۔

رفح میں رات بھر بمباری سے مزید24 فلسطینی شہید ہوگئے، بریج کیمپ پر فضائی حملوں سے 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے3 فلسطینی شہید ہوئے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر