الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط کردئیے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط کردئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے کامیاب امیدواروں کے حلف نہ لینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی سے سینیٹ انتخاب ملتوی کرنے کا شارہ دے دیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ جاری کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ 7 صفحات پر مشتمل ہے، جس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اراکین سے حلف نہ لیا تو الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کی تکمیل بعد میں بھی کرسکتا ہے، اگر پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبورہوں گے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک اور ڈاکٹر یاسمین راشد مد مقابل ہوں گے، خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہیں، جن میں مسلم لیگ ن کی انوشے رحمان، بشریٰ انجم بٹ، پیپلز پارٹی کی فائزہ احمد اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی امیدوار صنم جاوید شامل ہیں جب کہ اقلیتی نشست پر لیگی رہنماء خلیل طاہر سندھو اور پی ٹی آئی کی حمایت سے سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق مد مقابل ہوں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب نے جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کےنوٹی فکیشن بھی جاری کردیئے ہیں، مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، احد چیمہ اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے، جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں ن لیگ کے طلال چوہدری بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار پی ٹی آئی رہنماء ایڈوکیٹ حامد خان اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس بھی سینیٹر منتخب ہوگئے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر