اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)این اے 162بہاولنگر میں فارم 47،48اور49میں ردوبدل کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران آر او کی عدم پیشی پر چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آر او کو رپورٹ کیلئے 3نوٹس بھجوائے لیکن جواب نہیں آیا،آر او امریکا میں ہیں یا انگلینڈ، کل تک ہر حال میں رپورٹ دی جائے،آر او کو امریکا سے کیسے بلانا ہے بہت اچھی طرح جانتے ہیں،
الیکشن کمیشن میں این اے 162بہاولنگر میں فارم 47،48اور49میں ردوبدل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ریٹرننگ افسر کی عدم حاضری پر چیف الیکشن کمیشن کااظہار برہمی کیا۔
اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر نے کہاکہ ریٹرننگ افسر امریکا گئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آر او کو رپورٹ کیلئے 3نوٹس بھجوائے لیکن جواب نہیں آیا،آر او امریکا میں ہیں یا انگلینڈ، کل تک ہر حال میں رپورٹ دی جائے،آر او کو امریکا سے کیسے بلانا ہے بہت اچھی طرح جانتے ہیں،الیکشن کمیشن نے این اے 162بہاولنگر سے متعلق آر او کو کل تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
این اے 162بہاولنگرمیں فارم 47،48اور49میں ردوبدل کیخلاف درخواست، آر او کی عدم پیشی پر چیف الیکشن کمشنر برہم



