پاکستان کے توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کام کررہے ہیں اور پاکستان کے توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

میتھیو ملر نے اپنی پریس کانفرنس نے کہا کہ امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور ان منصوبوں کی مدد سے آج لاکھوں پاکستانیوں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی لیے امریکا نے پاکستان میں 4ہزار میگاواٹ توانائی کی صلاحیت کے اضافے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ترین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کام کررہے ہیں اور ہم پانی،آب وہوا سے متعلق اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی پر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ہی پاکستان میں توانائی کے حوالے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندیوں کے خطرے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ ’امریکا کہہ چکا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا، ہم ہمیشہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے وہ ہماری پابندیوں کے دائرے میں آنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں اس لیے ہم ہر کسی کو اس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیں گے‘۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر