مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کا ’نیا لاڈلہ‘ قرار دیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سربراہ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کو نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے ملاقات میں بتادیا ہے کہ وہ اُنہیں نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یہ حکومت ڈلیور کرسکے گی، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، جن کا یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔مجھے پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔ پی ٹی آئی کامجھ سے رابطہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعین ہونا چاہیے معاملات ہیں کیا، ہمارا مؤقف واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، وہ قوت فوکس ہوگی جس نے نتائج تبدیل کیے دھاندلی کی طاقت استعمال کی۔یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں، ان اداروں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنا رکھا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت خود گر جائے گی۔ جرم کوئی اور کرتا ہے سیاستدان اپنے سر ذمہ داری لے لیتے ہیں۔ ہم نے اپنی رائے دوستوں کیلئے قربان کی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر