وزیراعظم شہباز شریف کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف کا چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ، ملاقات کی درخواست وزیر قانون کے ذریعے کی گئی، چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے وزیر قانون بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کی درخواست وزیر قانون کے ذریعے کی گئی تھی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ساتھ ہونگے ۔ملاقات میں وزیراعظم ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کریں گے۔ 2700 ارب سے زائد کے ٹیکس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ذرائع وزیر اعظم چیف جسٹس خصوصی ٹربیونلز یا بنچز قائم کرنے کی بھی درخواست کرینگے۔

اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل چیف جسٹس سے بھی ملے۔۔ذرائع ملاقات میں اہم قانونی اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی ۔جلد انصاف کی فراہمی کیلیے مجوزہ قانون سازی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ملاقات جمعرات کو دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔ دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ججز کا فل کورٹ اجلاس دو گھنٹے اور 12 منٹ جاری رہا، فل کورٹ اجلاس میں ہائی کورٹ ججز کے خط پر تمام ججز نے رائے کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

فل کورٹ اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شریک ہیں، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی فل کورٹ اجلاس میں موجود تھے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جاری فل کورٹ اجلاس میں جسٹس یحییٰ آفریدی، عرفان سعادت، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر