کراچی میں نیوائیر نائٹ پر سی ویو جانے کیلئے کونسے راستے کھلے ہونگے؟ ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق متبادل راستوں والےعلاقوں کے رہائشی اپنا اصل شناختی کارڈ دکھاکر جاسکیں گے۔ٹریفک پلان کے مطابق اختر کالونی سے براستہ خیابان اتحاد سی ویو کا روڈ بند ہوگا، سی ویویا کے اطراف جانے والے 26 اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے جاسکیں گے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دو تلوار سے عبداللّٰہ شاہ غازی مزار جانے والی سڑک ٹریفک کےلیے بند ہوگی، عبداللّٰہ شاہ غازی مزار سے 26 اسٹریٹ جانے والی سڑک بھی بند ہوگی۔ٹریفک پلان کے مطابق ماڑی پور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی۔ڈاکٹر ضیاالدین روڈ لکی سگنل تک ٹریفک کےلیے بند ہوگا جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ بغیر سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی ہوگی، غیرذمہ داری سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر