اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارا چنار میں قیام امن کے لیے کراچی میں کچھ دنوں سے کئی مقامات پر دھرنا دینے والی جماعت کے دھرنے آج صرف 4 رہ گئے۔ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر مرکزی دھرنے پر پولیس ایکشن کے دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ تصادم کے دوران پولیس موبائل، پولیس چوکی اور اہلکاروں کی 6 موٹر سائیکلیں جلادی گئیں جبکہ پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نےنمائش چورنگی سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب کامران چورنگی، گلستان جوہر، عباس ٹاؤن اور گولی مار میں دھرنے جاری ہیں۔
کراچی: نمائش چورنگی دھرنے پر پولیس ایکشن، متعدد مظاہرین گرفتار، پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی



