ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے آج فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے والے ایک فریق کے مشران کئی دن سے کوہاٹ میں موجود ہیں جبکہ مزید 2 دن کی مہلت مانگنے والے فریق کے مشران بھی آج کوہاٹ پہنچ جائیں گے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فریقین میں عمومی اتفاقِ رائے ہوچکا ہے۔امن معاہدے میں بنکرز کا خاتمہ، فریقین کی بھاری اسلحے سے دست برداری شامل ہے جبکہ ٹل پارہ چنار روڈ پر نقل حرکت کانوائے کی صورت میں ہوگی، دہشتگردی کا واقعہ ہونے کی صورت میں صرف حکومت ہی کارروائی کرے گی۔ واضح رہے کہ تقریباً 3 ماہ سے ٹل پارہ چنار شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے پارہ چنار میں غذا اور ادویات کی کمی کی وجہ سے حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔راستے کی بندش کے خلاف پارہ چنار میں دھرنا جاری ہے جبکہ پشاور، لاہور، کراچی، جھنگ ،ملتان ، مظفر آباداور گلگت سمیت مختلف شہروں میں بھی دھرنے دیے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر