کراچی میں سال 2024 میں 482 افراد مختلف حادثات میں جان سےگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کراچی میں 2024 میں جہاں 100 سے زائد شہری اسٹریٹ کرائمز کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے وہیں ٹریفک حادثات میں بھی بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ضلع جنوبی میں ٹریفک حادثات کے دوران 44 افراد جان سے گئے اور 82 زخمی ہوئے۔ڈسٹرکٹ سٹی میں 10 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ ضلع وسطی میں 52 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بنے اور 54 زخمی ہوئے۔ضلع شرقی میں بھی بے لگام گاڑیوں نے 51 افراد کو ر وند ڈالا اور 80 زخمی بھی ہوئے۔ ضلع کورنگی میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 52 زخمی ہوئے۔سال 2024 میں سب سے زیادہ حادثات ضلع غربی میں ہوئے جہاں 161افراد جان سے گئے اور217 زخمی ہوئے۔ ضلع ملیر میں 130 افراد جان سےگئے اور 122 زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی ٹریفک کہتے ہیں کہ جاں بحق افراد میں زیادہ تر موسائیکل سوار شامل ہیں۔شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مختص ہونے کے باجود حادثات ہو رہے ہیں۔ واٹر ٹینکر سے سال2024 کے دوران51 فراد جان سے گئے۔ آئل ٹینکر سے 10، ٹرک سے 71 ، ٹریلر سے 69 ، مسافر بسوں سے 48 افراد جان سے گئے جب کہ ڈمپرز نے 32 افراد کو کچل ڈالا۔دوسری جانب شہر میں ٹوٹی سڑکیں اور تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی حادثات کی ایک بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر