گھر میں مردہ پائے گئے آئی بی اے سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر کی بہن کو ہوش آگیا، بیان ریکارڈ کروالیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن گزشتہ روز اپنے گھر میں مُردہ پائے گئے تھے جبکہ ان کی دو بہنیں گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملی تھیں۔اشتیاق میمن نے سکھر سوسائٹی میں دو ماہ قبل ہی کرائے پر مکان لیا تھا۔پڑوسیوں کے مطابق اشتیاق میمن کی موت کا اُس وقت علم ہوا جب اہل خانہ گاؤں سے پہنچے۔سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق اشتیاق میمن کے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب اشتیاق میمن کی ایک بہن فائزہ میمن ہوش میں آگئیں اور انہوں نے پولیس کو ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا کہ تینوں بہن بھائی ایک ہی کمرے میں ہیٹر اور کوئلے جلاکر سوئے تھے، ہوش آیا تو اسپتال میں تھی۔اشتیاق میمن کی دوسری بہن آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائی بہن سکھر سوسائٹی میں اکیلے رہتے تھے، پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آجائیں گے۔اشتیاق میمن کی تدفین شکارپور میں ان کے آبائی گاؤں مدیجی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر