اسپتال کی زیرزمین منزل میں علاج کروانیوالے نیتن یاہو ماضی میں کس طرح چھپ کر اسپتال کے  چکر  لگاتے  رہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی سرجری اسپتال کے کئی منزلہ زیر زمین وارڈ میں ہوئی، انتہائی خوف کی وجہ سے نیتن یاہو کا زیر زمین آپریشن کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا آپریشن دو گھنٹے سے زائد جاری رہا اور انہیں کئی دن زیر زمین وارڈ میں ہی رہنا پڑےگا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ایک دہائی سے زائد عرصے سے پراسٹیٹ کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے 2014 میں بھی اس کا علاج کروایا تھا۔یہ علاج خفیہ رکھا گیا تھا اور عوام کو نہ علاج سے پہلے، نہ دورانِ علاج اور نہ ہی بعد میں اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ان کا علاج ہونے کا انکشاف جون 2015 میں اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو اس علاج کے لیے دو مرتبہ اسپتال گئے اور انہیں اسپتال لے جانے کا عمل ایک خفیہ آپریشن کی طرح انجام دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق، پہلی بار نیتن یاہو کو پیٹا بریڈ ڈلیور کرنے والی گاڑی میں چھپا کرلایا گیا۔نیتن یاہو کو دوسری مرتبہ اسپتال لانے کےلیے کیڑے مار اسپرے کرنے والی کمپنی کی وین میں چھپا کر لایا گیا تھا، اس دوران نیتن یاہو کے محافظوں نے خود بھی کیڑے مار اسپرے کرنے والوں کا بھیس بدلا ہوا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اصرار کرتے رہے ہیں کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کے دفتر کی جانب سے ان کے محاذ جنگ کے دوروں کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرکے ان کے اس دعوے کو مزید تقویت دی جاتی رہی ہے۔تاہم ان کے اس دعوے کو اس وقت ٹھیس پہنچی جب گزشتہ برس نیتن یاہو کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ انہیں عارضہ قلب لاحق ہے، جس کے بارے میں وہ طویل عرصے سے جانتے تھے لیکن اسے عوام سے چھپائے رکھا تھا۔ اس مرض کے باعث نیتن یاہو کو پیس میکر لگایا گیا تھا۔رواں سال کے آغاز میں نیتن یاہو ہرنیا کے آپریشن کے لیے بھی اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر