مبینہ کرپشن الزامات، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر قاسم شاہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق قاسم شاہ کو اختیارات سے تجاوز اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا، کمیٹی کو قاسم شاہ کے خلاف بحیثیت وزیر صحت اور وزیر سوشل ویلفیئر شکایات ملیں۔ذرائع نے بتایاکہ قاسم شاہ سے 6 ماہ قبل محکمہ صحت کا قلمدان واپس لے کرسوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا گیا تھا۔قاسم علی شاہ سے متعلق کمیٹی اپنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو جمع کرائے گی اور احتساب کمیٹی میں مصدق عباسی، شاہ فرمان اور قاضی انور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم کی گئی تھی، سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کمیٹی کی سفارش پر وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی احتساب کمیٹی رکن قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ قاسم علی شاہ کو طلب کیا ہے، شکایات ان کے سامنے رکھیں گے، قاسم علی شاہ عائد الزامات کا جواب جمع کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احتساب کمیٹی کی سفارش پر خیبرپختونخوا کابینہ سے شکیل خان کو ہٹایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر