طیارہ حادثے پر پیوٹن کی معافی کے بعد آذر بائیجان کے صدر کا سخت ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 دسمبر کو قازقستان میں گرنے والے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے معاملے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ طیارہ روسی حملے کا نشانہ بنا۔ روسی صدر پیوٹن کی جانب سے حادثے پر کی گئی معذرت پر صدر الہام علیوف نے کہا کہ ہمارا طیارہ حادثاتی طور پر مارا گیا مگر بدقسمتی سے ہم نے طیارہ حادثے کی حقیقت چھپانے کی واضح کوششیں دیکھیں اور پہلے 3 دن تک روس کی جانب سے صرف مضحکہ خیز باتیں سننے کو ملیں۔خیال رہےکہ 25 دسمبر کو آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے نزدیک گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کے 3 دن بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سےطیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تاہم اس سے قبل کریملن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ طیارہ پرندہ ٹکرانے کے باعث اور خراب موسم کی وجہ سے اپنا روٹ بدلنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر