پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھی جا رہی ہے اور ایک موقع پر انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس کو 3088 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 440 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔اس وقت بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 458 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر ہوا تھا۔کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، حصص بازار میں 81.5 کروڑ شیئرز کے سودے 32.9 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 126 ارب روپے رہی تھی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر