ایتھوپیا میں ٹرک دریا میں جاگرا، شادی میں شرکت کیلئے جانے والے 71 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا میں عوام سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگراجس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حادثہ ضلع بونا میں پیش آیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو بونا جرنل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مسافرشادی میں شرکت کے لیےجا رہے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ایتھوپیا میں ڈرائیونگ کے برے معیار اور گاڑیوں کی فٹنس نا ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔سال 2018 میں ایتھوپیا میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 38 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر