جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار، ہلاکتیں 150 سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 151 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ طیارےکے عقبی حصے میں موجود مسافروں کوبچانےکی کوششیں کی جا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنےکے باعث ہلاک ہوئے، طیارہ حادثہ ممکنہ طورپرپرندہ ٹکرانےاورخراب موسم کے باعث پیش آیا تاہم حادثےکی اصل وجہ کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعدکیا جائےگاجنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل کنٹرول ٹاور نے طیارے سے پرندے ٹکرانےکی وارننگ بھیجی تھی۔ وسری جانب سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہےطیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثےپر معذرت خواہ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجینسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جبکہ حادثہ جنوبی کوریا موان ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین ائیرلائن کے طیارے میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے جبکہ طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔خیال رہے کہ موان ائیر پورٹ طیارہ حادثہ 1997 کے بعد سے کسی بھی جنوبی کوریائی ائیر لائن کا بدترین حادثہ ہے، جنوبی کوریا میں 1997 کے طیارہ حادثے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر