اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت، ترجمے اور دیگر امور پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے سعودی وزارت اسلامی امور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر) جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل شیخ بھی موجود معاہدے کے تحت دونوں ممالک مبلغین، اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
پاکستان اور سعودیہ کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمےکا معاہدہ طے پاگیا



