عمران خان کوئی رعایت نہیں چاہتے، وہ پاکستانی عوام کیلئے جیل میں ہیں: شبلی فراز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھاکہ یہ تاثر غلط ہے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی اپنے لیے کوئی ریلیف ڈھونڈ رہے ہیں، وہ اصولی مؤقف اور عوام کے لیے جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ تاثر رد کرنا چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ اس پر ہوں گے کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی ایک پرامن سیاسی جماعت ہے، مشکلات کے باوجود عدالتی جنگ عدالت میں لڑ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے لیے جیل کے اندر ہیں، بانی پی ٹی آئی استقامت کے ساتھ اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں۔مذاکرات ضرور کریں، وارننگ دے رہا ہوں استعمال نہ ہوجائیں، وہ لوگوں کو استعمال کرتا ہے: وزیر دفاعان کا کہناتھاکہ مذاکرات کی اگر ناکامی ہوتی ہے تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی، اس حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں ،آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن پر چل رہی ہے، ہم غیر جمہوری سوچ کی مذمت اور فاشسٹ نظریات کو مسترد کرتے ہیں۔عمر ایوب کا کہناتھاکہ مذاکراتی ٹیم کی اولین ترجیح ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر سے متعلق واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنے، حسان نیازی سمیت سب اسیروں کے خلاف سزائیں ہائی کورٹ سے کالعدم ہوجائیں گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر