فیصل آباد: دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی، ایک فیملی کے 5 افراد سمیت 6 جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ تالیانوالہ کے علاقے میں پیش آِیا جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار جس میں بچے اور خواتین اور ایک مرد سوار تھا، دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اپنے بیٹیوں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، ایک سالہ موسیٰ اور رشتے دار بچے ایک سالہ رئیس سمیت جاں بحق ہو گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق کار چلانے والا شخص شاہزیب بیوی اور بیٹے سمیت شدید زخمی ہوئے حادثے کے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں اور زخمیوں کو کار سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں تینوں شدید زخمی کو علاج کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر