دنیا کی معروف آن لائن تعلیمی درسگاہ خان اکیڈمی کا پاکستان میں افتتاح

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اکیڈمی کے قیام سے اے آئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اساتذہ اور لاکھوں پاکستانی طالب علموں کو اعلیٰ معیار کی جدید تعلیم میسر ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں خان اکیڈمی کے اے آئی لرننگ ٹولز ’خان میگو‘ کی رونمائی کی گئی، تقریب میں خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن، چیئرپرسن عثمان راشد، صنعتکار امین ہاشوانی سمیت نعیم زمیندار شریک تھے۔اس موقع پر صنعتکار امین ہاشوانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں وقت لگتا ہے،مصنوعی ذہانت کی مناسب آگاہی کے لیے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔بزنس مین نعیم زمیندار کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے سیکھنے کا عمل مختلف ہوتا ہے، ایسے میں خان میگو کا کردار بچوں کی تعلیم میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔شرکا کا مزید کہنا تھا کہ خان اکیڈمی کا مشن ملک بھر میں طلبا اور اساتذہ کو جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ با اختیار بنانا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر