انکی خواہش ہے کوئی مسلمان ملک ایٹمی طاقت نہ ہو، عمران بہانا ہے انکا نشانہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے: بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ بینظیر کو شہید کرنے والوں کو غلط فہمی تھی کہ عوام کی آواز ہمیشہ کیلئے دب جائے گی، بینظیر کو شہید کرنے کے بعد سیاسی کٹھ پتلیوں کو مسلط کیا گیا، سیاسی کٹھ پتلیاں ایٹمی اثاثوں پر سودے بازی کیلئے بھی تیار رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ سلیکٹڈ ہیں اور نہ ہی فارم 47 والے ہیں، حکومت سازی کے وقت ہمیں کسی کرسی یا وزارت کا شوق نہیں تھا، ہم ن لیگ سے کہا کہ حکومت بنائیں اور فیصلے کریں اور ن لیگ سے طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم اب تک حکومت سے طے پانے والے سمجھوتے پر عمل کرانے میں ناکام رہے ہیں، حکومت کے پاس یکطرفہ فیصلے کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے، حکومت کے پاس صرف اجتماعی فیصلے کرنے کا مینڈیٹ ہے، اتفاق رائے سے کیے جانے والے فیصلے ہی مضبوط فیصلے ہوتے ہیں۔بلاول کا کہنا تھاکہ 2008 میں پنجاب میں حکومت سازی کی طاقت ہونے کے باوجود سیاسی مصالحت کی، بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے، ہمیں حکومت کی نہروں کی پالیسی پر سخت اعتراض ہے، یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا، سیاست کوایک طرف رکھ کر پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا، ذوالفقاربھٹونے اسلامی بم بنایا یہ ان کا بڑا جرم تھا، شہید بےنظیربھٹو نے پاکستان کومیزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔بلاول کا کہنا تھاکہ حال ہی میں امریکا نے پابندیاں لگائی ہیں، ان کی خواہش ہے کہ کسی مسلمان ملک کے پاس ایٹمی طاقت نہ ہو اور جب تک پیپلزپارٹی موجود ہے ہم ایٹمی پروگرام اورمیزائل ٹیکنالوجی پرسودا کرنےنہیں دیں گے، ہماری اندرونی سیاست پرامریکا سے بیانات آرہے ہیں،یہ بیانات صرف بہانے ہیں ان لوگوں کو پاکستان کی جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، بانی پی ٹی آئی بہانا ہے ان کا نشانہ پاکستان کا ایٹمی اورمیزائل پروگرام ہے۔پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ ان بیانات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی وضاحت کریں، جولوگ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بیانات دیتے ہیں وہ آج بانی پی ٹی آئی کے حق میں آواز کیوں اٹھارہےہیں؟ یہ پہلے اسرائیل کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں اوربعد میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں، پی ٹی آئی اوراس کی جماعت کے بانی کو ان بیانات کی مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاثرہے کہ مخصوص لابی چاہتی ہے کہ ایسی حکومت آئے کہ جوہرچیز پرسودا کرنے کیلئے تیار ہو۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر