آذربائیجان کا طیارہ تکنیکی اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے گرا، ایئرلائن کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ائیرلائن کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد روس کے 10 ہوائی اڈوں کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر نے روسی سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد کچھ ٹکڑے جہاز کے اندر آئے تھے۔مسافر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب طیارہ گروزنی میں لینڈ کرنے کی تیسری کوشش کررہا تھا۔دوسری جانب روسی ایوی ایشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے آذربائیجان کے طیارے نے گہری دھند اور یوکرینی ڈرون الرٹ کی وجہ سے اپنا راستہ بدلا۔ایجنسی نے کہا کہ طیارے نے گہری دھند اور یوکرینی ڈرون حملے کے مقامی الرٹ پر راستہ بدلنےکا فیصلہ کیا، پائلٹ کو دیگر ہوائی اڈوں کا انتخاب دیا گیا تھا لیکن اس نے قازقستان کے اکتاؤ شہر کا انتخاب کیا۔روسی ایوی ایشن ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔خیال رہے کہ بدھ کے روز باکو سے روس کے آزاد علاقے چیچنیا کے شہر گروزنی جانے والا آذربائیجان ائیرلائن کا طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔طیارے کے حادثے میں 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر